ساہیوال میں پنجابی زبان کے فروغ کے لیے شاعروں ، ادیبوں کی ریلی

منگل 21 فروری 2017 14:46

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) پنجای زبان کے فروغ کے سلسلہ میں پنجاب لوک سجاگ تنظیم کے زیر اہتمام آج جوگی چوک سے ایک ریلی صدر چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت پنجابی کے معروف شاعر سینئر صحافی اے ڈی اعجاز ، محمد شفیق بٹ، محمد امتیاز بٹ اور شاعروں ، ادیبوں اور سینکڑوں افرادنے شرکت کی ریلی مقررہ راستے سے ہوتی ہوئی صدر چوک پہنچی جہاں پنجابی زبان کے فروغ کے لیے اے ڈی اعجاز ، شفیق بٹ، امتیاز بٹ ، پریس کلب کے صدر شفقت گیلانی اور جنرل سیکرٹری نعیم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجابی زبان کے فروغ کے لیے نرسری سے ہی پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرے ہم انگریزی ، چینی اور فرانسیسی زبانوں کو فروغ دے رہے ہیںلیکن پنجابی زبان کے لیے حکومت خاموشی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کے بعد ریلی پر امن اختتام پذیر ہو گئی ریلی کی سیکورٹی کے پولیس نے خصوصی انتظامات کر رکھتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں