ساہیوال،آشنا کے ساتھ فرار ہونے والی بہن کو بھائی نے قتل کر دیا

منگل 28 فروری 2017 22:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) نواحی چک 6-85آر میں آشنا کے ساتھ فرار ہونے والی پانچ بچوں کی ماںکو بھائی نے سر میں سوٹے مار کر قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے شعبان کی ہمشیرہ شمیم جو کہ پانچ بچوں کی ماں تھی کچھ عرصہ قبل اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی جس کے بعد پنچائیت کے ذریعے اس کے والدین گھر لے آئے شام کر بہن اور بھائی کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس نے اپنے خاوند کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور اپنے آشنا کے ساتھ دوبارہ بھاگنے کیلئے گھر سے نکلی تو شعبان نے دیکھ لیا اور شمیم کوسر میں سوٹے مار کر قتل کر دیا ۔

پولیس تھانہ فرید ٹائون نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ملزم شعبان جائے واردات کے بعد فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں