سپورٹس ہاکی گرائونڈ ساہیوال میں ہاکی لیگ منعقد ہوگی

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 19:03

سپورٹس ہاکی گرائونڈ ساہیوال میں ہاکی لیگ منعقد ہوگی
ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی زیرسرپرستی ‘مجاہد ہاکی کلب رجسٹرڈ ساہیوال کے زیر اہتمام 7اکتوبر سے 14اکتوبر تک سپورٹس ہاکی گرائونڈ ساہیوال میں ساہیوال ہاکی لیگ منعقد ہوگی ٹورنامنٹ کا پہلا رائونڈ سابقہ پی ای ٹی ‘شیخ احمد علی حسن مرحوم کے نام پر ناک آئوٹ سسٹم اور دوسرا رائونڈ سابقہ پی ای ٹی رانا عبدالعزیز کے نام پر لیگ سسٹم کے تحت ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 8ٹیمیں شرکت کریںگی۔ یہ بات ٹورنامنٹ کے منتظمین و معاون ابو ذر اور رانا عامر نے ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوںنے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کرانے کامقصد ہاکی کے کھیل کو فروغ دینا اور ہاکی کے گرائونڈ آباد کرناہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں