اولمپئن سمیع الله خان المعروف فلائنگ ہارس کل ساہیوال کادورہ کریںگے

ہفتہ 15 اگست 2020 19:00

اولمپئن سمیع الله خان المعروف فلائنگ ہارس کل ساہیوال کادورہ کریںگے
ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2020ء) نامور انٹرنیشنل ہاکی کے کھلاڑی اولمپئن سمیع الله خان المعروف فلائنگ ہارس کل ساہیوال کادورہ کریںگے۔ ان کی آمد پر ساہیوال ڈی ایچ اے کے عہدیداران اور ہاکی کلبوںکے کھلاڑی ان کا شاندا را ستقبال کریںگے۔

(جاری ہے)

وہ ساہیوال میں اپنے دیرینہ دوست اولمپئن قمر ضیاء سے ملاقات کے بعد سپورٹس ہاکی گرائونڈ میں ڈیا یچ اے کلر اور ڈی ایچ اے وائٹ کی درمیان ہونے والے نمائشی میچ دیکھیںگے۔

یہ بات ڈی ایچ اے ساہیوال کے سیکرٹری محمد ہارون بٹ نے ایک ملاقات میں بتائی۔انہوںنے بتایا کہ یہ نمائشی میچ ڈویژنل وضلعی سپورٹس اور ڈی ایچ اے کے تعاون سے کرایا جائے گا۔ انہوںنے ہاکی کے کھلاڑیوں اور شائقین کو سپورٹس ہاکی گرائونڈ میں اپنے ہیرو سمیع الله خان کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں