انٹرکالجیٹ سپورٹس فیسٹول میں ساہیوال ڈویژن کی پہلی پوزیشن لینے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ کمشنرساہیوال

منگل 19 ستمبر 2023 15:33

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2023ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدنے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹرکالجیٹ سپورٹس فیسٹول میں ساہیوال ڈویژن کی پہلی پوزیشن پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کا نام روشن کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں 16گولڈ میڈلز، چاندی کے 7اور کانسی 4تمغات حاصل کرنا ٹیم ورک اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں 16گولڈ میڈلز، چاندی کے 7اور کانسی 4تمغات حاصل کرنا ٹیم ورک اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انٹرکالجیٹ سپورٹس فیسٹول میں جیتنے والی ٹرافی کی نمائش کے موقع پر کیا۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کرکے اپنے ڈویژن کا نام سربلند کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد سے بچوں میں خود اعتمادی اور ان میں چھپی صلاحتیوں کو ابھارنے کا موقع ملتاہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں