کھیل نوجوانوں کی شخصیت سازی اور انہیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے،کمشنر

جمعرات 28 ستمبر 2023 16:54

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2023ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ کھیل نوجوانوں کی شخصیت سازی اور انہیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ذہنی و جسمانی مضبوطی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے اس لئے ہر بچہ اپنا پسند کے کھیل میں ضرور حصہ لے۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے ڈی پی ایس کے سید تجمل عباس ایڈیٹوریم میں ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سکولوں اور کالجوں میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

تقریب میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر ،پرنسپل ڈی پی ایس بریگیڈئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی ،ڈائریکٹر سپورٹس فیاض سلیمی ،ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق،سی ای او ایجوکیشن محمد اکرام ،ڈی او سیکنڈری خادم حسین موہل ،وائس پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی اور سیکشن ہیڈز محمد اکمل اور جاوید اقبال سمیت مختلف سکولز اور کالجز کے سربراہان ،اساتذہ اور طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈی پی ایس کے پرنسپل ،اساتذہ اوئرطلبا و طالبات کو مبارکباد دی اور سکول کی نصابی و ہم نصابی اعلی کارکردگی کو دوسرے تعلیمی اداروں کے لئے مشعل راہ قرار دیا ۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں