ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال میں فن فیئر کا انعقاد

ہفتہ 17 فروری 2024 17:04

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2024ء) ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال میں فن فیئر کا انعقادکیاگیا۔ ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں طالبات کی تفریح کے لئے فن فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کی طالبات کے ساتھ ساتھ دوسرے سکولوں کی بچیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

فن فیئر میں طالبات کی دلچسپی کے لئے جھولے، کھانے کے سٹال، میجک شو اور بھوت بنگلہ جیسے ایونٹ موجود تھے۔ پرنسپل برگیڈئر(ر) سید انوار الحسن کرمانی اور سٹاف نے فن فیئر کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تیاریاں کیں اور تمام دن گراؤنڈ میں موجود رہے۔ میلے کا افتتاح پری سکول کی بچیوں کے ٹیبلو سے ہوا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر طالبات نے فن فیئر کے انعقاد کو بے حد سراہا۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں