سانگھڑ کی ساٹھ سالہ تاریخ میں انکروچمینٹ کے خلاف سب سے بڑا آپریشن جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 مئی 2016 13:19

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی۔2016ء)سانگھڑ کی ساٹھ سالہ تاریخ میں انکروچمینٹ کے خلاف سب سے بڑا آپریشن جاری ہے سول اسپتال سانگھڑ کے ساتھ
شاپنگ سینٹر کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا گیاجس کے بعد شاپنگ سینٹر میں واقع تمام دکانداروں نے دکانیں خالی کرنا شرع کر دی ہیں، رات بھر نوابشاہ روڈ ، ماڈل ٹاون، ڈھک پاڑہ، ہاوسنگ سوسائٹی، کیانی روڈ پر غیر قانونی تجازوات کے خلاف آپریشن جاری رہا آپریشن کی قیادت ای ڈی سی ون زوہیب مشتاق کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ای ڈی سی ون زوہیب مشتاق کا کہنا تھا کہ شہر کی ترقی کے لیے ماسٹر پلان کے تحت یہ آپریشن کیا جارہا ہے، سرکاری جگہوں سے قبضے ہٹوائے جا رہے ہیں کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، اب تک آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور سانگھڑ کی عوام بھر پور تعاون کر رہی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سانگھڑ کے روڈ رستے بن رہے ہیں اور فٹ پاٹھ کی بھی تعمیر ہورہی ہے عوام کو وقتی تکلیف ضرور پنہچ رہی ہے پر یہ سب سانگھڑ کی ترقی کے لیے ہو رہا ہے، آپریشن غیر قانونی تجازوات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں