سانگھڑضلع بھر میں خسرہ مہم کا آغاز کردیا گیا

پیر 8 اکتوبر 2018 22:49

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) سانگھڑضلع بھر میں خسرہ مہم کا آغاز کردیا گیامہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر نثار احمد میمن ڈی ایچ او سانگھڑ شگفتہ نسرین، سول اسپتال میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے سے کیا ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موضی مرض کے خاتمے کیلئے عوام کو شعور کی ضرورت ہے اپنے علاقوں میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی آگاہی دیں ڈی ایچ او سانگھڑ ڈاکٹر شگفتہ نسرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سانگھڑ ضلع بھر میں تین لاکھ 54 ہزار 4 سو 23 نو ماہ سے لے کر پانچ سال تک کے بچوں کوخسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، اس حوالے سے ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سول سرجن محمد اکبر کمبھر، ڈاکٹر فاروق آرائیں، ڈاکٹر رشید راجپوت اورکئی ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت سول سوسائٹی کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں