سانگھڑ، شہدادپور پولیس تھانے کی موبائل ٹک ٹاک استعمال ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پویس اہلکار کوارٹر گارڈ

اتوار 6 جون 2021 20:15

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) سانگھڑ کے تعلقہ شہدادپور پولیس تھانے کی موبائل ٹک ٹاک میں استعمال ہونے کی وڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی سانگھڑ نے سخت نوٹس لیکر ٹک ٹوکر پولیس اہلکار کو کوارٹر گارڈ کردیا تفصیلات کے مطابق تعلقہ شہدادپور تھانے کی پولیس موبائل پر ڈیوٹی دینے والے ٹک ٹوکر پولیس اہلکار علی رضا ڈیتھو نے اپنے ساتھی نوجوان پٹھان کے ساتھ ٹک ٹوک بنا کر وڈیو شوشل میڈیا پر وائرل کردی جس کو عوام نے شہدادپور پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس پر ایس ایچ او شہدادپور طفیل بھٹو نے رپورٹ ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار کو ارسال کی جس پر ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث پولیس اہلکار علی رضا ڈیتھو کو کوارٹر گارڈ کردیا ایس ایس پی سانگھڑ کی کاروائی کے بعد شوشل میڈیا کے شوقین پولیس اہلکاروں میں بی چینی بڑھ گئی ہے

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں