فی طالبعلم 500 روپے سرکاری اسکول میں نویں کے امتحان میں رشوت لیتے ٹیچر کی ویڈیو وائرل

ہفتہ 18 مئی 2024 17:51

فی طالبعلم 500 روپے سرکاری اسکول میں نویں کے امتحان میں رشوت لیتے ٹیچر کی ویڈیو وائرل
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) سانگھڑ کے سرکاری اسکول میں نویں جماعت کے امتحان میں ٹیچر کی رشوت لینے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔ویڈیو میں سرکاری ٹیچر کو طالب علم سے رشوت لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے طالبعلموں نے بتایا کہ پاس کرانے کے لیے ٹیچر نے فی طالب علم 500 روپے وصول کیے۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اسکول ٹیچر کو معطل کر دیا اور معاملے کی انکوائری شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں