سانگھڑ،بہترین کارکردگی کرنے والے چالیس پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد

ترقی پانے والے اکیاون اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے بیجز لگائے گئے

بدھ 15 فروری 2017 22:39

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) ایس ایس پی آفس میں بہترین کارکردگی کرنے والے چالیس پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا جب کہ ترقی پانے والے اکیاون اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے بیجز لگائے گئے اس موقع پر ایس ایس پی سانگھڑ داکٹر فرخ علی لنجار نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں امن امان کی صورت حال بہتر ہے جس کا سہرا فرض شناس پولیس کے افسران کے سر جاتا ہے ہے ایس ایس پی فرخ علی لنجار کاکہنا تھا کہ انعامات دینے کامقصد پولیس کے جوان کے حوصلے بلند کرنا ہے انھوں نے جرائم کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کی گئی ۔

منگلی تھانے کی حد میں قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مارے گیئے چھاپے کے نتیجے میں ملزم ساجد خان ٹی ٹی پسٹل سمیت گرفتار کیا گیاجکہ اسی واردات میں ملوث ملزم راشد خان کی بارہ بور کی بندوق جوکہ اسی واردات میں استعمال کی گء تھی برآمد کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزم پہلے سے ہی روپوش ہے۔ جس کی گرفتاری کے لیئے کوشیشیں جاری ہیں۔

کھپرو تھانے کی حد میں چھاپے کے دوران دیسی شراب کی فروخت میں ملوث ملزمان جمیل جٹ اور روپ چند اوڈ کو گرفتار کرکے پچاس لٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ سنجھورو اور ٹنڈوآدم تھانوں کی حدود میں چھاپوں میں مضر صحت گٹکا فروخت کرنے میں ملوث ملزمان گووند مہراج، عثمان بھٹی نثار کنڈھانی ارو راشد مکرانی کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد کیا گیا۔#

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں