سرگودھا ویمن چیمبرکے زیر اہتمام 3 روزہ سالانہ صنعتی نمائش یکم مارچ سے شروع ہو گی

منگل 30 جنوری 2024 13:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) سرگودھاویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی مجلس عاملہ کااجلاس صدر ویمن چیمبر شمیم آفتاب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔صدر ویمن چیمبر نے اجلاس کو بتایا کہ یونیورسٹی آف سرگودہاکے اشتراک سے سالانہ صنعتی نمائش کا انعقاد یکم مارچ سے 3 مارچ تک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے بتایا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے چیمبر کی ممبران اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے کسی بھی بینک سے قرض حاصل کر سکتی ہیں۔

اُنہوں نے ممبران پر زور دیا کہ سرگودہا کی ہنر مند بچیوں کو ویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے بارے میں آگاہ کیا جائے تا کہ وہ اس پلیٹ فارم سے استفادہ کرتے ہوئے کاروباری معلومات اور سہولیات حاصل کر سکیں۔اجلاس کا مقصد سالانہ صنعتی نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں