ملک بھر میں شب قدر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

جمعرات 22 جون 2017 15:34

ملک بھر میں شب قدر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) سرگودھا سمیت ملک بھر میں شب قدر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی،اس سلسلہ میں مساجد میں شب ِقدر کے حوالے سے رات بھر لوگ عبادت میں مصروف رہے ،کئی مساجد میں باجماعت صلوة التسبیح کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جبکہ مختلف مساجد میں شب بھر جاگنے والے لوگوں کیلئے سحری کا اہتمام بھی کیا گیا تھاتاکہ لوگ عبادت کرنے کے بعد سحری کرکے روزہ رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے تھے کئی مساجد میں قرآن پاک کی تکمیل اور درود و سلام کی محافل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی‘ استحکام اور بقاء کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں