سرگودھا کے مرکزی سستا رمضان بازار میں سٹال پر چوری کی واردات کا انکشاف ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے تحقیقات کا حکم دیدیا

اتوار 19 مئی 2019 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) سرگودھا کے مرکزی سستا رمضان بازار میں سٹال پر چوری کی واردات کا انکشاف ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق مرکزی سستا رمضان بازار کے سٹال نمبر 25 سے نامعلوم افراد نے مشروب کے بند کریٹ چوری کر لئے۔

(جاری ہے)

جس کی تاجر محمد ریاض نے فول پرسن اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عبداللہ خرم نیازی اور سکیورٹی انچارج مہر محمد یونس کو نشاندہی کی لیکن داد رسی نہ ہونے پر تاجر نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سلوت سعید کو آگاہ کر دیا جس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو درخواست ریفر کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں