دنیاوی کے ساتھی دینی تعلیم بھی وقت کی اہم ضرورت ہے‘صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت

خوش نصیب ہیں وہ لو گ جن کو اللہ اپنے گھر پر بلاتا ہے اور مسجد نبوی میں نمازیں پڑھنا نصیب ہوتی ہیں‘انصر مجید خان

پیر 27 مئی 2019 13:37

دنیاوی کے ساتھی دینی تعلیم بھی وقت کی اہم ضرورت ہے‘صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) صوبائی وزیر محنت وا فرادی قوت انصر مجید خان نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ کیلئے گراں قدر خدما ت انجا م دے رہے ہیں اور حکو مت ایسے اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ دنیاوی کے ساتھی دینی تعلیم بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ صوبائی وزیر مقامی کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نے خوش نصیب ہیں وہ لو گ جن کو اللہ اپنے گھر پر بلاتا ہے اور مسجد نبوی میں نمازیں پڑھنا نصیب ہوتی ہیں۔

تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد فیر وز خان نے کہا کہ ما ہ صیا م معاشرہ میں نیکی کا ما حول پیدا کر نے اور مسلم ثقافت کو اجاگر کرنے کا مہینہ ہے جسکے اصلا حی و فلا حی اثرات سال کے باقی گیا رہ مہینو ں پر مر تب ہو تے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیو ں کا موسم بہار اور اللہ کی رحمتوں مغفرتوں اور بخش کو سمیٹنے کا سنہر ی موقع ہے ۔

انہو ں نے مز ید کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی بدولت ہما را لٹریسی ریٹ بڑ ھ رہا ہے ۔کا لج کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر حامد یو نس خان نے بتا یا کہ ان کا ادارہ جدید تعلیم کے ساتھ مذہبی تعلیم پر بھی خاص توجہ دے رہا ہے ۔ طلباء کے ما بین پورا سال قرات، حمد و نعت سمیت دیگر مذہبی پر وگرامز جا ری رکھے جا تے ہیں ۔ اسی طر ح ہر سال رمضان المبارک میں کالج کے تین خوش نصیب اساتذہ کر ام کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کی سعادت کیلئے بھجوایا جا تا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر انصرمجید خان ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد بلا ل فیروز اور قاری مشتا ق انو ر نے قرعہ اندازی کے زریعے کا لج کے تین استاتذہ پروفیسر وزیر حیدر، پر وفیسر فیصل فاروق اور پروفیسر ساجدہ کے عمرہ کی سعادت حاصل کر نے کی قرعہ اندازی میں ان کے ناموں کا اعلان کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں