سرگودھا‘چار بچوں کی ماں نے طلاق کی رنجش پر بیٹے اور ماں باپ کے ساتھ مل کر سابق شوہر کو زہر دیدیا

منگل 15 اکتوبر 2019 12:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) چار بچوں کی ماں نے طلاق کی رنجش پر بیٹے اور ماں باپ کے ساتھ مل کر سابق شوہر کو زہر دیدیا جس کے باعث وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے چاروں کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔زرائع کے مطابق ریجن کے گاوں ڈھاک کا ریٹائرڈ فوجی رستم خان بنک میں سیکورٹی گارڈ 25 سال سے شادی شدہ 5بچوں 22 سالہ نعیم سجاد،20 سالہ وسیم سجاد،19 سالہ عامر سجاد اور 15 سالہ بیٹی عمارا بی بی کا باپ اور محلہ حسین آباد کے ذاتی مکان میں مقیم تھا جس نے چھ ماہ قبل اپنی بیوی مقصوداں بی بی دختر محمد سلطان کو طلاق دے دی۔

جو بچوں کو لے اسی محلہ میں اپنے باپ کے گھر تھی کہ ایک یوم قبل خاتون نے اپنے بیٹے عامر سجاد کے ذریعے سابق شوہر رستم خان کو بلوایا کہ بیٹی عمارا بی بی کی طبیعت خراب ہے جسے گھر بلوا کر بیٹے،ماں اور باپ کے ہمراہ زبردستی پکڑ کر زہر پلا دیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

تھانہ خوشاب پولیس نے رستم خان کے والد مستی خان کی مدعیت میں مقتول کی مطلقہ بیوی مقصود آں نی نی،اس کی ماں تاج بی بی اور باپ محمد سلطان اور بیٹے عامر سجاد کے خلاف زیر دفعہ 302/34 ت پ مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے نعش کی پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری پر کاروائی کی جائے گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں