سرگودھا میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن میں دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2021 11:48

سرگودھا میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن میں دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) سرگودھا میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن میں دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودہا کی تحصیل کوٹ مومن کے ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرکل ڈی ایس پی غلام عباس کی زیر نگرانی بھلوال بائی پاس اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران سرچ آپریشن 10سے زائد مکانات کی تلاشی اور 30سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی ۔جبکہ سرچ آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کو حراست میں لیکر کوائف کی تصدیق کے لیے تھانہ منتقل کردیا گیا۔اس سر چ آپریشن میں تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر ، سیکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ ،سول ڈیفنس اورحساس اداروں نے حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں