سرگودھا میانوالی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں چھٹی پر آیا ہوا فوجی جوان جاںبحق اور ساتھی نوجوان زخمی ہو گیا

پیر 18 اکتوبر 2021 12:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) سرگودھا میانوالی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں چھٹی پر آیا ہوا فوجی جوان جاںبحق اور ساتھی نوجوان زخمی ہو گیا۔اس حادثہ میں جاںبحق کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا جسے آہوں اور سسکیوں میں بدل سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میانوالی روڈ پر قصبہ قائداباد کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پاک فوج کا کراچی سے چھٹی پر آیا ہوا فوجی جوان 28سالہ ندیم آحمد ولداور 16 سالہ محمد حسین شدید زخمی ہو گے جن کو ریسکیو کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں فوری طبی امداد دے کر فوجی جوان محمدندیم کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ سرگودھا لایا گیا۔

جہاں اتراء کا 28سالہ محمد ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا جسے آہوں اور سسکیوں میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں