سرگودھا ‘ٹھیکیداروں کا ٹینڈرز کا بائیکاٹ کر کے سرکاری ریٹس میں مہنگائی کی مناسبت سے اضافے کا مطالبہ

پیر 29 نومبر 2021 13:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) مہنگائی کے اس دور میں پرانے سرکاری ریٹ پر ترقیاتی کام کرنے کو نقصان کا باعث قرار دیتے ہوئے ٹھیکیداروں نے ٹینڈرز کا بائیکاٹ کر کے سرکاری ریٹس میں مہنگائی کی مناسبت سے اضافہ کا مطالبہ کردیا۔زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سرگودھا کے کوآرڈینیٹر کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان محمود ظفر جوئیہ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 180 روپے تک پہنچ جانے کے باعث تعمیراتی مٹریل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سیکنٹریکٹر کا سرکاری ریٹس پر کام کرنا ناگزیر ہو گیا تو انہوں نے ٹینڈرڑ کا بائیکاٹ کر رکھا ہیں جس سے ضلع سرگودھا کے علاوہ ڈویڑن کے چاروں اضلاع میں سرکاری کاموں پر کنڑیکڑز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں۔

محمود ظفر جوئیہ نے کہا کہ سریا، سمینٹ اور دیگر تعمیراتی مٹریل کی قیمتوں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ایسے میں جولائی کے مقررہ سرکاری ریٹ پر کام کرنے کا نقصان برداشت کی استطاعت نہ رکھنے ہوئے ٹھیکدار ترقیاتی کام نہیں لے رہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا کہ کہ روان مالی سال 2021 کے ماہ جولائی میں مقرر ریٹس پر ڈالر کا ریٹ 150 کے قریب تھا لیکن اب ڈالر میں 30 روپے اضافہ کے باوجود سرکاری ریٹس میں ایک روپے کا اضافہ نہ کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیائ سمیت کرایوں اور پٹرول میں بھی ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے۔محمود ظفر جوئیہ نے کہا کہ سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے کنڑیکٹرز مہنگائی کے باعث ایک پیج پر متحد ہیں اس لئے حکومت سرکاری ریٹس میں مہنگائی کی مناسبت سے اضافہ کرئے ورنہ پنجاب بھر میں ٹھیکدار ریٹس میں اضافہ تک کام نہیں کریں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں