غیر معیاری سیلنڈر اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے پر 2ڈرائیورگرفتار

ہفتہ 18 اگست 2018 21:13

سرگودھا۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) غیر معیاری سیلنڈر اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے پر 2ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بلاک9کے قریب آصف نامی ڈرائیور ہائی ایس وین کو تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جبکہ گاڑی میں غیر معیاری سیلنڈر بھی استعمال کیے جا رہے تھے جس پر سٹی پولیس نے آصف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ46شمالی کے قریب کے بھی مظہر نامی ڈرائیور نے ناقص و غیر معیاری گیس سیلنڈر گاڑی میں رکھے ہوئے تھے اور غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہے تھے کہ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دونوں ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں