سرگودھا،ڈویژن کے چاروں اضلاع میں قائم جنرل بس اسٹینڈز‘ مسافر خانوں پر انسداد ڈینگی کے تحت مہم کا عملی آغاز نہ ہو سکا

پیر 20 اگست 2018 21:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) ڈویژن کے چاروں اضلاع میں قائم جنرل بس اسٹینڈز‘ مسافر خانوں پر انسداد ڈینگی کے تحت مہم کا عملی آغاز نہ ہو سکا حکومت کی طرف سے مرحلہ وار ڈینگی سپرے کی بھی ہدایت کی گئی تھی ضلعی حکومت کی طرف سے کاغذی کاروائی کے طور پر سیکرٹری آر ٹی ایز کو اس حوالے سے فوکل پرسن مقررکرکے آٹھ ٹیموں کی تشکیل کی گئی جو دوہفتہ گزرنے کے باوجود فعال نہ ہو سکیں،جبکہ بس اسٹینڈز پر جگہ جگہ کھڑا پانی مچھروں کی افزائش اور ڈینگی مچھر کے ممکنہ خدشات کا سبب بنا ہواہے ،شہریوں نے صوبائی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں