سرگودھا، خواتین کے قتل ،لڑائی جھگڑوں میں ان پر ہونیوالے مظالم کے واقعات کے مقدمات اور ان پر پیش رفت کی تفصیلات طلب

آئی جی پنجاب پولیس کے خصوصی سرکلر کے ذریعے یہ تفصیلات تین دن میں مانگی گئی ہیں، جس پرہنگامی بنیادوں پر اقدامات تو شروع کر دیئے گئے، تاہم حکومت کی مطلوبہ معلومات کی تفصیلات جمع کر کے بھجوانے میں مزید وقت لگ سکتا ہے

پیر 22 اکتوبر 2018 22:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت چاروں اضلاع کے ڈی پی او سے گزشتہ چار سالوں کے دوران خواتین کے قتل ،لڑائی جھگڑوں میں ان پر ہونیوالے مظالم کے واقعات کے درج ہونے والے مقدمات اور ان پر پیش رفت کی تفصیلات طلب کر لیںآئی جی پنجاب پولیس کے خصوصی سرکلر کے ذریعے یہ تفصیلات تین دن میں مانگی گئی ہیں، جس پرہنگامی بنیادوں پر اقدامات تو شروع کر دیئے گئے تاہم حکومت کی مطلوبہ معلومات کی تفصیلات جمع کر کے بھجوانے میں مزید وقت لگ سکتا ہے ،کیونکہ متاثرہ خواتین کے حوالے سے بہت سی ایس معلومات جو عام طور پر ریکارڈ میں نہیں لائی جاتیں جو واقعات سے ہٹ کر ہوں، ذرائع کے مطابق 2013سے لے کر اب تک موجودہ حکومت کے خواتین امپاورمنٹ پیکج پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں