ٌسرگودھا ، محکمہ پبلک ہیلتھ سولنگ، فراہمی و نکاسی آب کی دو سوسے زائد سکیمیں التوا کا شکار

جمعہ 22 مارچ 2019 23:14

?سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء)حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ڈویژن بھر میںمحکمہ پبلک ہیلتھ سولنگ، فراہمی و نکاسی آب کی دو سوسے زائد سکیمیں التوا کا شکار ہوگئی، ادھورے کام دوبارہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہونے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودھا سمیت خوشاب، میانوالی، بھکر میں شہریوںکو کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے سولنگ، سیوریج، فراہمی آب سمیت دیگر منصوبے شروع کئے گئے لیکن حکومت کی جانب سے فنڈز کی بندش کے باعث ڈویژن بھر میں دو سو سے زائد سکیمیں التوا کا شکار ہوگئی ہیں۔

جبکہ ان میں سے اکثریت فنڈز کی بندش کے باعث ٹھیکیداروں نے کام ہی ادھورا چھوڑ دیا ہے جس سے ہونے والا کام بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا ہے۔ جن سے نہ صرف سکیم کی لاگت میں اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ فنڈز کی فراہمی کیلئے حکومت سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ جلد ہی تمام فنڈز ریلیز کر دیئے جائینگے تاکہ بروقت کام مکمل کیا جاسکے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں