اینٹی کرپشن کی انکوائری کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نادہندگان کی جائیدادیں سیل کرنا شروع کر دیں

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:51

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) اینٹی کرپشن سرگودھا کی کاروائیاں۔ نقشہ فیسوں کے نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے نادہندوں کی جائیدادیں سیل کرنا شروع کر دی۔اینٹی کرپشن سرگودھا اور ضلعی انتظامیہ نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے نقشہ/کنورژن فیسوں کے نادہندہ اکرام بلڈز، آٹو ہب ورکشاپ، 4عدد دکانوںاور رضوان مارکیٹ کو سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاعاصم رضا کوباوثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ بغیر نقشہ منظور کروائے بہت سے پلازے، ہسپتال، شادی ہالز، سکول و کالجز اور کمرشل مارکیٹیں تعمیر کی گئی ہیں اور اُن کی پارکنگ بھی نہیں چھوڑی گئی۔ جس پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری ڈپٹی ڈائریکٹر(تفتیش) عروج الحسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر(مانیٹرنگ)نثار احمد جوئیہ اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی ۔

(جاری ہے)

انکوائری کے دوران محکمہ کارپویشن سرگودھا سے ریکارڈ قبضہ میں لیا گیا اور سرکل کے انسپکٹرزاور دیگران کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ انکوائری کے بعد الزام درست ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن سرگودھا اورکارپوریشن کے افسران وا ہلکاران نے نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کاروبای مراکز سیل کیے اور نقشہ /کنورژن فیس کی مد میںتقریبا15کرڑو روپے ریکور کیے ۔

نادہندگان کے خلاف مزید کاروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے افسران و اہلکاران نے اکرام بلڈز، اسلامیہ پارک لاہور روڈ، طاہر سعید آفس، لاہور روڈ، آٹو ہب ورکشاپ، لاہور روڈاور 4عدد دوکانات واقع فاضل ٹائون اوررضوان مارکیٹ لاری اڈا روڈکو سیل کر دیا۔ جن پراپرٹیزکو سیل کیاگیا اُن کے ذمہ 10لاکھ روپے نقشہ/کنورژن فیسوں کی مد میں بقایاجات تھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں