اساتذہ کی عزت افزائی سے قوم کا مستقبل روشن ہو گا،مقررین کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:19

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) محنتی اساتذہ ہی محکمہ تعلیم کے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی عزت افزائی سے قوم کا مستقبل روشن ہو گا۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول حیدر آباد ٹاون میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں پاکستان تحریک ِانصاف کی رہنماء ڈاکٹر نادیہ عزیز، چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن سرگودھا ریاض قدیر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( سکینڈری ایجوکیشن )ملک منظور نے بطور ِمہمان ِخصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں گزشتہ تعلیمی سال کے دوران اعلی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا کہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی ان کا حق ہے اور اس سے نہ صرف ان بچوں کا بلکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہو گا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن ریاض قدیر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ایجوکیشن ملک منظور نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ کی عزت و تکریم میں اضافے کے لیے مزید اقدامات بھی کئے جا ئینگے۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کے شاندار رزلٹ پر سکول پرنسپل کی خدمات پر انہیں خراجِ ِتحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں