سرگودھا، ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لئے آگاہی واک

جمعرات 20 جون 2019 18:19

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) محکمہ صحت کی طرف سے عوام الناس میں ڈینگی مچھر سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور خصوصاً ڈینگی بخار سے بچاؤ بار ے شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا ۔ واک کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ )ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے کی ۔

(جاری ہے)

آگاہی ریلی میں محکمہ صحت کے افسران اور اہلکاروں کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ریلی ڈی ایچ کیوہسپتال کی پرانی عمارت سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی واپس اسی مقام پر ختم ہوئی ۔ ریلی کے شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی سے بچاؤ بارے آگاہی تحریریں درج تھیں ۔ اس حوالے سے تحصیل سرگودہا کے محکمہ صحت کے ملازمین کا اجلاس بھی ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر رضوان الہیٰ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈینگی سکواڈ کو مختلف ٹارگٹ دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں