سی ای او ہیلتھ کا رورل ہیلتھ سنٹر جھاوریاں کا اچانک دورہ

پیر 24 جون 2019 17:26

سرگودھا ۔24جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹررائوسلیمان زاہدآج صبح رورل ہیلتھ سنٹر جھاوریاں کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے غیر حاضر ڈاکٹر زاور دیگر عملہ کو معطل کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔انہوںنے بنیادی مرکز صحت کالرہ سٹیٹ میں بھی ہسپتال کے لان کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ اہلکاروںکے خلاف ضابطے کی کاروائی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں