صوفیاء کرام امن کے علمبردار اور دوستی کے امین ہیں، صدر انجمن تاجران سرگودھا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ صوفیاء کرام امن کے علمبردار اور دوستی کے امین ہیں جنہوں نے ہمیشہ محبت، بھائی چارے، اور یگانگت کو فروغ دیا ہے، حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے موقع پر بھی ہمیں چاہیئے کہ ہم ہمیشہ کی طرح آپس میں مذہبی رواداری کو فروغ دیتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے جہاں مذہبی منافرت کے خاتمے میں مدد ملے گی وہاں پر آپس میں اتفاق بڑھے گا اور ملک دشمن قوتوں کو مذہب کی آڑ میں ایک دوسرے کو لڑانے کا موقع بھی نہیں ملے گا اس لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام آپس میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں