قائم مقام کمشنر سرگودہا ڈویژن کاڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:38

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) قائم مقام کمشنر سرگودہا ڈویژن عبداللہ نیئر شیخ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ۔انہوںنے وہاں صحت و صفائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر محمد فاروق ،اے ایم ایس ڈاکٹر طارق چوہدری،پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر حمیرا اکرم چوہدری،اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا ملک عظیم شوکت اعوان نے ایمر جنسی پر ان کا استقبال کیا ۔

انہوںنے ایمر جنسی میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا اور عملہ سے خدمات کی نوعیت اور مریضوں کی تعداد بارے استفسار کیا۔انہوںنے ہسپتال کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوںنے ایمر جنسی ادویات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوںنی آرتھوپیڈک،پیڈریاٹک،یورالوجی،ٹی بی ڈاٹ،کارڈیالوجی اور دیگر وارڈ دیکھے اور ڈاکٹروں سے سہولیات کی نوعیت اور مسائل دریافت کئے۔

انہوںنے ہسپتال کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمشنر کو بتایا گیا کہ 1952ء سے قائم ہونے والے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو میڈیکل کالج کے قیام کے بعد ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دے کر نئی عمارت میں منتقل کر دیا گیا۔ کمشنر نے ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹروں کی کمی کے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ پرنسپل میڈیکل کالج کو کالج کی حدود میں 40کینال پر نئے ہسپتال کی تعمیر کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ علاقے کے مریضوںکو وسیع طبی سہولیات میسر آسکیں اور ڈی ایچ کیو پر بوجھ کو بھی کم کیا جاسکے۔ انہوںنے ہسپتال کے مسائل حل کرنے کیلئے کثیر الجہتی تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں