قائمقام کمشنر سرگودھا ڈویژن کا بغیر نقشہ تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن شروع کا عندیہ

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:56

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) قائمقام کمشنر سرگودھا نے اندرون شہر صفائی کی ابہتر صورتحال،پینے کے پانی اورسیوریج کے سنگین مسائل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بغیر نقشہ تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن شروع کا عندیہ دے دیا اور سینٹری ورکرز اور سپروائزرکی حاضری کو بائیو میٹرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سڑکوں کے پیچ ورک کو فوری کروانے اورسٹریٹ لائٹس چالو کا حکم دے دی۔

زرائع کے مطابق قائمقام کمشنرایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپویشن عبداللہ نیئر شیخ نے شہر میں صفائی کی ابہتر صورتحال‘پینے کے پانی اور سیوریج کے سنگین مسائل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران او رماتحت عملہ کو ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بغیر نقشہ کے تعمیرات کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اندرون بازاروں سمیت شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لے کر دو روز کے اندر آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے میٹروپولٹین کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس عملہ صفائی کی غیر حاضری کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے سینٹری ورکرز اور سپروائزر کی حاضری کو بائیومیٹرک کرنے کے احکامات دیئے۔ انہوں نے حاضری کی مانیٹرنگ کے لئے فوکل پرسن مقرر کر کے روزانہ صبح دس بجے بذریعہ ویٹس ایپ رپورٹ کی ہدایت کردی ۔انہوں نے پانی کنکشن کے نادہندگان کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی کرنے جبکہ فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کیلئے شیڈول تیار کر کے ہر فلٹریشن پلانٹ کے باہر نصب کرنے کا حکم دیا۔

عبداللہ نیئر شیخ نے شہر میں بند سٹریٹس لائٹس کا نوٹس لیتے ہوئے تمام لائٹس کو فوری چالوکرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے میٹروپولٹین حدود میں سڑکوں کے پیچ ورک کو فوری کرنے او رمیونسپل سروسز پروگرام کے تحت مفاد عامہ کی سکیموں کو بروقت شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے شہر بھر میں بغیر نقشہ کے تعمیرات ‘ عملہ کی حاضری ‘ مانیٹرنگ اور بھرتیوں کیلئے اے ڈی سی جی کو ذمہ داریاں سونپ دی ۔

انہوں نے شہر میں کوڑا کرکٹ کے پوائنٹس ‘ ڈمپنگ سائیڈ او رصفائی کے علاوہ بازاروں سمیت شہر میں تجاوزات کے مستقل خاتمہ کی ذمہ داریاں اسسٹنٹ کمشنر کو سونپ کر ان سے اس ضمن میں رپورٹ طلب کر لی ۔ انہوں نے پینے کے پانی کا تھرڈپارٹی سے ٹیسٹ کروا کر رپورٹ حاصل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی حکومت کاوڑن ہے اس ضمن میں کوئی غفلت او رسستی برداشت نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے شہر میں سیوریج اور پینے کے پانی کی پوسیدہ لائنوں ‘ واٹر سپلائیوں اورڈسپوزل کی تعمیر ومرمت کیلئے فوری سروے کر کے تخمینہ تیا رکرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں میونسپل آفیسر نعمان قریشی نے بتایاکہ میٹروپولٹین بننے کے بعد رقبہ میں اضافہ سے آبادی بڑھ کر چھ لاکھ 82ہزار ہو چکی ہے ۔ ادارے کی آمدن کے بڑے ذرائع جائیداد ٹیکس ‘ ویگن ‘رکشہ سٹینڈز اور پارکس فیس ‘ جرمانے ‘ سلائٹرہاوس فیس ‘ پانی ‘ سیوریج ٹیکس فیس او ردکانوں کے کرائے وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میٹروپولٹین کے پاس تمام ضروری مشینری موجو دہے لیکن ڈرائیورز سمیت معاون عملے کی کمی سے مسائل کا سامنا ہے ۔ قائمقام کمشنر نے عملے کی کمی کو دور کرنے کیلئے کاغذی کارروائی مکمل کرنے او رشہر میں کھلے مین ہولز پر ترجیحی بنیادوں پر ڈھکن رکھنے کا بھی حکم دیا ۔اجلاس میں مزید بتایاگیاکہ میونسپل سروسز پروگرام کے تحت پانچ کروڑ وپے کی سکیمیں تیار کر کے حتمی منظوری کیلئے متعلقہ فورم کے پاس بھجوائی جارہی ہیں اور رواں مالی سال کے اختتام تک ان سکیموں کو مکمل کر لیاجائیگا ۔ اجلاس میں میٹروپولیٹن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور او رکئی اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں