ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کاد ورہ ‘آڑھتی حضرات صارفین کیلئے آسانیاں پیدا کریں،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:20

سرگودہا۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے سبزی وفروٹ منڈی کادورہ کیا ۔انہوں نے سبزیوں او رفروٹ کی طلب ورسد ‘ کوالٹی اور بولی کے عمل کاجا ئزہ لیا ۔ انہوں نے سبزی وفر وٹ منڈی میں صفائی کے عمل کو بہتر بنانے او رگندگی کو مناسب انداز میں بروقت ٹھکانے لگانے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے آڑھتی حضرات پر زور دیاکہ وہ عام صارف کیلئے آسانیاں پیدا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کے ساتھ دیہی اور دور افتادہ علاقوں کے بھی دورے کریں او رپرچون دوکانوںپر بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوںکاجائزہ لے کر مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے صارف کو موبائل قیمت ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے شکایات درج کروانے کی ترغیب بھی د لائی ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ سبزیوں وفروٹ منڈیوں میں قیمتوں کے استحکام کی صورت میں بھی متعلقہ افسران دورے او رمانیٹرنگ جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں