حکومت پنجاب نے متعدد افسران کی ترقی اور تقرر وتبادلے کر دیئے

منگل 7 اپریل 2020 11:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) حکومت پنجاب نے متعدد افسران کی ترقی اور تقرر وتبادلے کر دیئے۔ذرائع کے مطابق گریڈ 18 میں ترقی پانے والوں میں فیاض احمد ندیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ،عارف رؤف ڈپٹی سیکرٹری انرجی،سید خالد محمود گیلانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل وہاڑی،شیخ محمد طاہر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رحیم یار خان،شاہد عباس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل جھنگ،عبداللہ خرم نیازی ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر،عبد الطیف ایڈیشنل ڈی سی فنانس،امیرحسن ڈائریکٹر سٹیٹ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی،ڈپٹی سیکرٹری فنانس قیصر عباس رند،صفدرحسین ایڈیشنل ڈی سی فنانس گوجرانوالہ،عدنان ارشاد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ آباد،عمران بشیر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی،توقیرالیاس چیمہ،ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن ملتان،فریحہ تجمل ڈپٹی سیکرٹری خوراک،شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ فریحہ تجمل کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،فائزہ ا حسن ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن برائے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کوگریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری ہیومن رائٹس،توقیر اسلم ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ترقی کے بعدڈپٹی سیکرٹری خوراک،ظہیر لیاقت بیگ منیجنگ ڈائریکٹرایل ڈبلیوایم سی کو ترقی دے کر یڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ گجرات،محمد رضوان بابر کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیااور امجد سلیم سرگانہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان کو بھی گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ترقیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں