کورونا متاثرہ افراد کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ چیف سیکرٹری پنجاب کا افسران کو حکم

صوبے میں قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین، تبلیغی اجتماع کے شرکاء اور عام شہریوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں انکے علاقوں میں بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا

جمعرات 9 اپریل 2020 12:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) چیف سیکرٹری پنجاب نے افسران کو حکم دیا کہ تمام اضلاع کے قرنطینہ اورآئسولیشن میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کوعلاج معالجے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس میں کسی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبہ میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

اس سلسلہ میں بتایا گیا کہ صوبے میں قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین، تبلیغی اجتماع کے شرکاء اور عام شہریوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں انکے علاقوں میں بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اور اب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سیل کئے گئے علاقوں کو بھی کھولا جا رہا ہے جس پر چیف سیکرٹری نے افسران کو ہدایت کی کہ قرنطینہ کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد منفی کورونا ٹیسٹ والے افراد کو انکے گھروں میں بھجوانے کے بعدمتعلقہ علاقوں میں ٹریس، ٹریک اینڈ ٹیسٹ (ٹی ٹی ٹی) سسٹم کو خصوصی طور ر پرجاری رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے پیش نظر پولٹری کی دکانیں رات آٹھ بجے تک کھلی رکھی جا سکیں گی۔حکومت محکمہ داخلہ کی طرف سے دفعہ 144سے مستثنیٰ قراردیئے گئے صنعتی یونٹس کے علاوہ کھلنے والی فیکٹریوں اور پرائیویٹ اداروں کیخلاف سخت کارروائی اورڈینگی کی صورتحال کی مستقل مانیٹرنگ اور دیگر امور کی نگرانی کیلئے سپیشل سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں