سرگودھا‘ مستقبل کے ڈاکٹرز کا اپنے مطالبات کیلئے میڈیکل کالج کے امتحانی نظام کیخلاف احتجا جی مظاہرہ

اتوار 13 جون 2021 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) سرگودھا میں مستقبل کے ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کیلئے میڈیکل کالج کے امتحانی نظام کیخلاف احتجا جی مظاہرہ کیا۔زرائع کے مطابق مستقل کے ڈاکٹر میڈیکل کالج کے طلبائ و طالبات کی بڑی تعداد نے امتحانی نظام کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طالب علم دشمن پالیسیاں سامنے آگئی ہیں۔

اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ میڈیکل کے طلباء کو 5 سال امتحانات دینے کے بعد اب این ایل ای کا امتحان دینا ہو گا‘ان کا اپنے مطالبات کے حق میں۔

(جاری ہے)

نعرے بازی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این ایل ای کے امتحان کی شرط رکھنا طلباء کے ساتھ زیادتی ہے کیونکہ ریاست کو اپنے ہی تعلیمی نظام پر بھروسہ نہیں رہا اور دیگر تعلیمی اداروں میں کامیابی کا تناسب 50 فیصد رکھ کراین ایل ای میں کامیابی کا تناسب 70 فیصد رکھا گیا ہے۔

احتجاجی طلباء نے کہا کہ این ایل ای امتحان پاس کرنا مشکل مرحلہ ہے اس لئے حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرئے اور بتائے کہ کیا ایم بی بی ایس والے ڈاکٹرز نہیں اس موقع پر مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں