پی ڈی ایم جیسے غیر فطری اتحاد کی جمہوریت دشمن سرگرمیاں ملک وقوم کے مفادمیں نہیں،مہرمنصورحیات لک

پیر 25 اکتوبر 2021 12:56

سلانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی پی ٹی آئی مہرمنصورحیات لک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جیسے غیر فطری اتحاد کی جمہوریت دشمن سرگرمیاںکسی صورت بھی ملک وقوم کے مفادمیں نہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خا ن نے کرپشن کے بادشاہوں کے خلا ف جہادکے ذریعے پاکستان کے مستقبل کوتابناک بنانے کی عملی کو ششیں شروع کی ہیں ا س جہادمیں پوری قو م ان کے ساتھ ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی آفس میں عوامی وفودسے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں دست گریبان اپوزیشن کا محض اپنی کرپشن کے تحفظ کیلئے اکھٹے ہو نا قومی المیہ ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں