سرگودھا کی ترقی اور خوشحالی میری زندگی کا مشن ہے، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں

بدھ 27 مارچ 2024 13:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ سرگودھا کی ترقی بہتری اور خوشحالی میری سیاسی زندگی کا مشن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سب سے پہلےشہر کے صحت،تعلیم،صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج جیسے مسائل کے حل پر توجہ دی جارہی ہے ۔چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی بھرپور جذبہ سے خدمت کرتے رہیں گے۔ اہل سرگودھا کی فلاح و بہبود کا ایک جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں