سرگودھا،محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے بارشوں کی پیش گوئی

پیر 18 اپریل 2022 14:01

سرگودھا،محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے بارشوں کی پیش گوئی
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2022ء) : محکمہ موسمیات کی طرف سے رواں ہفتے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ، بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ نے بھیرہ، میانی، شاہپور، ساہیوال، کوٹمومن میں دریائی علاقوں کے مکینوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ دریائوں کے گہرے پانی میں جانے سے اجتناب کریں خصوصا وہ لوگ جو دریائوں کے کناروں پر آباد ہیں وہ انتظامیہ کے اعلانات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں دریا کے قریب علاقوں میں مکین افراد کو محفوظ مقامات منتقل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔محکمہ موسمیات، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، لائیو سٹاک، زراعت، پولیس کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں