سرگودھا میں چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری

پیر 25 ستمبر 2023 13:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2023ء) سرگودھا اور گردونواح میں چوتھے روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور ٹھنڈی ہوا کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے ایئر کنڈیشن اور پنکھوں کے استعمال میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے خصوصاً رات کے اوقات میں ایئر کنڈیشن کا چلنا تقریباً بند ہوکر رہ گیا ہے جبکہ دن کے اوقات میں بھی موسم انتہائی خوشگوار ہونے لگا ہے جس پر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا گزشتہ تین ماہ سے سرگودھا اور گردونواح میں گرمی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال تھا اب بارش نے گرمی کا زور توڑدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں