شیخوپورہ میں عید الاضحٰی پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے لگائی جانے والی بکر منڈیوں کے لیے جگہ کی نشاندہی کے لیے کام جاری

جمعرات 2 جولائی 2020 12:24

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے کہا ہے عید الاضحٰی پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے لگائی جانے والی بکر منڈیوں کے لیے جگہ کی نشاندہی کے لیے کام جاری ہے جس کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. انہوں کے کہا کہ منڈیوں میں کروونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے عوام الناس کو ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دینا ہو گا.

ان خیالات کا اظہار ڈی سی شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے فیروز والہ میں بکر منڈی لگانے کے لیے نشاندہی کردہ جگہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم بھی ان کے ہمراہ تھی.

(جاری ہے)

اے سی فیروز والہ نے سائٹس کے حوالے سے ڈی سی شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کو بریفنگ دی. ڈی سی شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں قائم کردہ منڈیوں میں سماجی فاصلہ، ماسک اور دیگر ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کروایا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ جگہوں کے علاوہ اگر غیر قانونی طور پر بکر منڈی لگانے کی کوشش کی گئی تو قانون شکن افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جس کے لیے ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ پوری طرح متحرک ہی. انہوں نے کہا کہ ضلع کی دیگر چار تحصیلوں میں بھی جگہ کا چناو کیا جا رہا ہے جہاں پر عارضی بکر منڈیاں قائم کی جائیں گی-

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں