مسروقہ ٹریکٹر کے ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے ‘ کسان کا آئی جی سے مطالبہ

بدھ 3 مئی 2017 14:42

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2017ء)مقامی سرحدی علاقہ کوٹ بھیلاں کے کسان قیصر ریاض خاں نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی اوشیخوپورہ سے مطالبہ کیاہے کہ مسروقہ ٹریکٹر کے ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے انہوںنے کہاکہ ملزمان سجاد مالک عرف شاہد ناگرہ سکنہ ناگرہ بدوملہی اور سجاد نیامت ملک سکنہ کوٹ بھیلاں ودیگر چارملزمان کیخلاف ایف آئی آر بھی درج ہے ملزمان سے مسروقہ ٹریکٹر ایک سال بعدبرآمد ہوا اورملزمان پولیس کی کمزور گرفت کے باعث دندناتے پھرتے ہیں اورسنگین نتائج کی دھمکیاںدے رہے ہیں انہوںنے کہاکہ ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک کی کاوشوںسے ٹریکٹر برآمدہوا اب وہ ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچانے کیلئے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں تاکہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایاجاسکے اور انہیں سخت سزادلائی جاسکے ملزمان پیشہ ور جرائم پیشہ ہیں اور انہوںنے علاقہ میں کئی وارداتیں کی ہیںان سے سنسنی خیز انکشاف کی توقع ہے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں