نارنگ منڈی ،زمینداروں ،کسانوں اور کاشتکاروں کا محکمہ انہار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 9 جون 2017 16:20

نارنگ منڈی ،زمینداروں ،کسانوں اور کاشتکاروں کا محکمہ انہار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء)نارنگ منڈی شہرسے گزرنے والے سوہل مائنرمیںبرائے نام پانی آنے پر زمینداروں کسانوں اورکاشتکاروں نے محکمہ انہارکیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مونجی کی بوائی کا سیزن ہے اور نہری پانی نہ ملنے کے باعث کسانوںکوشدیدپریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے اورمونجی کی بوائی میں تاخیر ہورہی ہے جس سے چاول کی فصل متاثرہوگی انہوںنے کہاکہ سوہل مائنر کے آغاز پر مہتہ سوجاکے قریب محکمہ انہار نے بہت کم پانی چھوڑاہے جس کی وجہ سے ٹیل کے زمیندار وںکی راتوںکی نیندیں اڑ گئی ہیں انہوںنے چیف انجینئر انہار اورایکسین سے فوری نوٹس لینے اور نہری پانی کی فراہمی یقینی بنانے کامطالبہ کیاہے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں