نارنگ منڈی ،گیس ریفلنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشن ،23دکاندار گرفتار

منگل 4 جولائی 2017 15:42

نارنگ منڈی ،گیس ریفلنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشن ،23دکاندار گرفتار
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2017ء) ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ور ک کی خصوصی ہدایت پر نارنگ منڈی پولیس نے گیس ریفلنگ کرنے والے دکانداروںکیخلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 23دکاندارو ں کیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ پولیس نے نارنگ منڈی ،کالاخطائی ،سدھانوالی، گجرچوک، جئے سنگھ والا ، مہتہ سوجاوغیرہ دیہاتوںمیں کامیاب چھاپے مارکر غیر قانونی طورپر گیس ریفلنگ کرنے والے دکانداروںکو رنگے ہاتھوں پکڑکر حوالات میں بندکردیاہے ایس ایچ او رانامحمداقبال نے بتایاکہ گیس ریفلنگ قانونی جرم ہے اس سے اموات بھی واقع ہوسکتی ہے لہذا غیر قانونی کام کرنے والوںکیخلاف آپریشن جاری رہے گا گرفتارہونے والوںمیں ملزمان شبیر احمد،میاں خلیل سدھانوالی، مدثر علی ،آصف مقبو ل کالاخطائی ،چاند ،عدنان اور قیصرارشدوغیرہ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں