نارنگ منڈی ٬پراسراربیماری سے اعلی نسل کی ایک اور گائے ہلاک

متاثرین کا ایک ماہ کی تاخیر سے توجہ دینے پرمحکمہ حیوانات کی مجرمانہ غفلت پر شدیداحتجاج

پیر 24 اکتوبر 2016 14:22

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) نواحی کوٹلی جٹھول میں پراسراربیماری سے اعلی نسل کی ایک اور گائے ہلاک ہوگئی ٬متاثرین نے ایک ماہ کی تاخیر سے توجہ دینے پرمحکمہ حیوانات کی مجرمانہ غفلت پر شدیداحتجاج کیا۔بتایاجاتاہے کہ ایک ماہ سے پراسراربیماری نے درجنوںمویشیوںکو اپتی لپیٹ میںلے رکھاہے اور کئی مویشیوںکی حالت بددستور تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی اعلیٰ نسل کی ایک گائے ہلاک ہو گئی ۔محکمہ حیوانات کے حکام نے گذشتہ روز مذکورہ گائوںکادورہ کیااور بیماری کی تشخیص کیلئے خون کے سمپل حاصل کیے ۔متاثرین نے شدیداحتجاج کرتے کہاکہ محکمہ حیوانات کاعملہ اگر فوری طورپر توجہ دیتا تو اتنابڑانقصان نہیںہوسکتاتھا تاہم ویٹرنری ڈاکٹرز نے اظہارافسوس کیااور علاج پر بھرپور توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں