بیٹی کو کیوں مارا؟ فیروزوالا میں والدہ نے استانی کی درگت بنا ڈالی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 مارچ 2017 15:07

فیروزوالا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 مارچ 2017ء): فیروزوالا میں والدہ نے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر استانی کی درگت بنا ڈالی ۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوالا میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مغل پارک کی ایک استانی نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں بچی بے ہوش ہو گئی۔

(جاری ہے)

بچی کو بے ہوش دیکھ کر اس کی والدہ نے تشدد کرنے والی استانی کی خوب درگت بنا ڈالی۔ والدہ نے موقف اختیار کیا کہ کتابوں کے پیسے نہ دینے پر ٹیچر نے تشدد کیا جس سے میری بیٹی بے حال ہو گئی۔ استانی کی والدہ کے ہاتھوں پٹائی کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں:

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں