نارنگ منڈی ‘ مختلف واقعات میں دوبچے جاںبحق

پیر 29 اپریل 2019 16:09

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2019ء) نارنگ منڈی میں مختلف واقعات میںدوبچے جاںبحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم آرلنک نہرمیںنہاتے ہوئے دسویںجماعت کاطالب علم محمد عبداللہ ڈوب گیا غوطہ خوروںنے کئی گھنٹے جدوجہدکے بعدنعش نکال لی متوفی لاہورسے یہاںمہمان آیاہواتھاجبکہ قلعہ کالروالاپوٹری فارم پر صفائی کرتے ہوئے انتہائی غریب محنت کش خاندا ن کا دس سالہ بچہ امیرعلی بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوگیا متوفی اپنے باپ کے ہمراہ ایک پوٹری فارم پر محنت مزدوری کررہاتھاکہ اچانک کرنٹ لگنے سے زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں