محکمہ سوشل ویلفیئر میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کا شدید فقدان

جمعہ 4 دسمبر 2020 12:32

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) محکمہ سوشل ویلفیئر میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے شدید فقدان کی بناء پر ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر عباس کو ایک مرتبہ پھر ضلع بدر کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات واپس محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں باخبر ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ کی طرف سے تحریری طور پر سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کو ایک رپورٹ بھیجی گئی ہے جس میں اس ضلع میں اس محکمہ کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر کے کردار پر مفصل روشنی ڈالی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ناصر عباس کی جگہ کوئی دیانتدار اور فرض شناس آفیسر کو تعینات کیا جائے جس کا رویہ نان پروفیشنل نہ ہو دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر مریدکے عرفان انور کی بھی متعدد شکایات کی بنائ پر ان کو تبدیل کر کے ان کی جگہ پی ایم ایس کیڈر کے آفیسر محمد اظہار الحق کو تعینات کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں