فیروز والا‘تین تھانوں کی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریش‘60 خطرناک ملزمان گرفتار

بدھ 2 اپریل 2008 14:16

فیروزوالا( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02اپریل 2008 ) ایس ایس پی شیخوپورہ منیر احمد چشتی کی ہدایت پر سرکل فیروزوالا پولیس کے ڈی ایس پی ملک محمد حیات کی نگرانی میں تین تھانوں کی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن، قتل، اقدام قتل، منشیات کے مقدمات میں مطلوب تین گینگ سمیت 60خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، بھاری ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔

ڈی ایس پی سرکل فیروزوالا ملک محمد حیات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن میں انسپکٹر فاروق گھمن ، انوسٹی گیشن انچار ج رفیع اللہ خاں،سب انسپکٹر عمر سعید نے قتل ، اقدام قتل ، اغواء ، ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب گروہ کے سرغنہ جاوید عرف متو ،جمروز خاں ، فہیمدہ بیگم ،اوردیگر 20ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے انسپکٹر محمد یونس ڈوگر کی قیادت میں بھار ی نفری نے پانچ رکنی سکندریہ ڈکیت گینگ سمیت 22ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، مال مسروقہ، برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

چوکی کوٹ نور شاہ انچارج طلعت محمود نے شراب کشیدہ کرکے مختلف علاقوں میں فروخت اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے آٹھ ملزمان کوگرفتار کیا ۔جبکہ شرقپورپولیس کے انسپکٹر زاہد خاں ، انوسٹی گیشن انچار ج افتخار احمد بھٹی نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 10انتہائی خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ ، مال مسروقہ برآمد کرلیا ۔ایس ایس پی شیخوپورہ منیر احمد چشتی نے خطرناک ملزمان گرفتار کرنیوالی ٹیموں کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں