نارنگ منڈی ‘ٹریفک حادثہ میں دس سالہ بچی جاں بحق ،دو افراد زخمی

جمعرات 10 جنوری 2019 19:15

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) نواحی قلعہ کالر والا کے قریب ٹریفک حادثہ میں دس سالہ بچی جاںبحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں دندیاں کا ذوالفقار اپنی دس سالہ بچی ،پھوپھی اور کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ اچانک بچی کا دوپٹہ موٹرسائیکل میں پھنس گیا جس کے باعث بچی چلتی موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئی اور ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں