شیخوپورہ،تیز رفتار مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ، 1 نوجوان جاں بحق ، 2 زخمی ہو گئے

پیر 30 نومبر 2020 17:30

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) دھنت پورہ سرگودھا روڑ پر تیز رفتار مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثے میں موٹر سائیکل سوار 1 نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق نوجوان لی لاش پولیس کے حوالے کر دی جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عابد ولد عبدالغفار 35 سال سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں قمر ولد ذوالفقار 30 سال سکنہ گھنگ اور علی رضا 25 سال شامل ہیں تفصیلات کے مطابق تیز رفتار مزدا ٹرک موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہو گیا جس سے موٹر سائیکل پر سوار 1 نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئی- ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فورا ہسپتال منتقل کر دیا-

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں